10.01.2021

کیا کوئی مسلمان الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا کوئی مسلمان الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں مکمل تسلی و تشفی بخش جواب عنایت فرما کر اپنا مشکور و ممنون بنائیں السائل ناچیز محمد شاکر رضا رضوی مقام کوڑا جہان آباد ضلع فتح پور الھند

       جواب

جی الیکشن میں کھڑا ہونا بالکل درست ہے لیکن اس میں کوئی غیر شرعی کام نہ کرنا پڑے جیسا کہ
سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ سے سوال ہواکہ ایک آدمی جو قابل بھی ہے اور دیانت داری سے کام بھی کرتاہے اور میونسپل کا ممبر ہے الیکشن میں اس کے مقابل ایک ایسا شخص امیدوار ہے جو قابل بھی نہیں اور انتظامی صلاحیت بھی نہیں رکھتا ، مگر جیتنے کے بعد ڈیڑھ سو روپے کار خیر کیلئے دینا چاہتاہے ایسے میں دونوں میں سے کس کو ممبر بنانے میں معاونت کرنی چاہئے ؟ تو
سرکار اعلیحضرت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ممبری کوئی شرعی بات نہیں مگر یہ ضرور ہے کہ اگر حالت وہ ہے جو سوال میں مذکور ہے تواحمد کے مقابل عمر کے لئے کوشش عقل و نقل سے دور ہے جب وہ حسب بیان سائل ذی علم متدین نفع رساں مسلمین ہے تو اس پرایسے عاری کی ترجیج صرف ڈیڑھ سوروپے کے لالچ سے جہل مبین ہے (بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 24 صفحہ نمبر 717 مطبوعہ رضافاؤنڈیشن) لہذا معلوم ہوا کہ مسلمان بھی الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only