Headlines
Loading...
کیا شافعی المذھب کا ذبیحہ حنفی کیلئے کھانا جائز ہے

کیا شافعی المذھب کا ذبیحہ حنفی کیلئے کھانا جائز ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شافعی المذھب کا ذبیحہ، حنفی کیلئے کھانا جائز ہے یا نہیں مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائلہ عتیق النساء رضویہ قادریہ اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی

       جواب

کوٸی بھی سنی صحیح العقیدہ جانور ذبح کردے تو جانور حلال ہوجاتا ہے کیوں کہ ذابح کےلیۓ صحیح العقیدہ مسلمان کا ہونا شرط ہے خواہ وہ شافعی ہو یا حنبلی یا مالکی یا حنفی
فتاویٰ ھندیہ میں ہے (للذابح) أن یکون مسلما او کتابیا فلاتٶکل ذبیحة أھل الشرک والمرتد المجلدالثانی ، ص ٣٥٢ (العلمیة بیروت لبنان) خلاصہ اگر وہ شافعی المذہب سمجھدار ہے اور ذبح کرنے پر قدرت رکھتا ہے تو بلاشبہ اسکا ذبیحہ حلال ہے مگر عبارت میں جو کتابی کے ذبیحے کو حلال بتایا گیا اس سے اصل کتابی جو برحق تھے اب اس دور میں کتابی کافر و مرتد ہوچکے ہیں الاماشاءاللہ ہاں اگر کوٸی کتابی اسکا عقیدہ درست ہے تو بلاشبہ اسکا ذبیحہ حلال ہے ورنہ حرام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ