Headlines
Loading...
وہ کون سے  صحابی  ہیں جنکے لئے  رسول نے فرمایا فداک امی وابی

وہ کون سے صحابی ہیں جنکے لئے رسول نے فرمایا فداک امی وابی

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ وہ کون سے صحابی ہیں جس کے لیے اللہ کے رسول نے فرمایا فداک امی وابی میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں اس مبارک صحابی کا کیا نام ہے فقط السلام المستفتی ۔۔۔ آذاد رضا قادری

       جواب

وہ مبارک صحابی حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ ہیں جن کے لئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، فداک ابی وامی
حدیث شریف میں ہے عَنْ عَلِيٍّ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَمَعَ أَبَوَيْهِ لأَحَدٍ إِلاَّ لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ: يَا سَعْدُ، ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ترجمہ و مفہوم ۔۔۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ احد کے دن نبی کریم ﷺ نے حضرت سعدبن مالک کے لیۓ کہا سعد تیرمارو تم میرے ماں باپ قربان حضرت علی کہتے ہیں سرکارﷺ کا یہ جملہ میں نے کسی اور کےلیۓ نہیں سنا سواۓ سعد بن مالک کے صحیح البخاری ، المجلدالثانی ، کتاب الادب ، ص ٩١٣ (مجلس برکات مبارکپور) نوٹ ،، ممکن یہ جملہ رسول اللہﷺ نے کسی اور صحابی کےلیۓ کہا ہو واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ