Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان عظام ہمارے اس مسئلہ کے بارے میں کہ محلہ کے مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لئے اگر کوئی مسلمان مندر بنوانے کے لیے چندہ دے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے المستفتی ۔۔۔ فضل حق ثرا وستی

       جواب

مندر کی تعمیر میں چندہ دینا حرام حرام اشد حرام و گناہ عظیم ہے بلکہ منجرالی الکفر اللہ تعالی قران حکیم میں ارشاد فرماتا ہے وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے

سورہ ، الماٸدة ، آیت ٢
اور اگر ( مع ذاللہ ) اس شخص کی نیت یہ کہ اس میں بت رکھیں جاٸیں اور پوجا پاٹ ہو مطلب وہ امور شرکیہ سے راضی ہے تو اس صورت میں وہ شخص داٸر اسلام سے ہی خارج ہوجاۓگا اگر صاحب نکاح ہے اسکا نکاح بیعت سب ٹوٹ جاٸیں گے کیوں کہ کیوں کہ یہ اعانت علی الشرک ہے فتاویٰ ھندیہ میں الرضإ بالکفر کفر

المجلدالثانی ، باب احکام المرتدین صفحہ٢٨٠ (بیروت لبنان)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ