Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  میرا سوال یہ کہ اگر کوٸ شخص ڈوب گیا اور اس کو کوٸی جابتا نہیں ہے کہ یہ ہندو ہے یا مسلم اس صورت میں اس کی پہچان کیسے کریں گے رہنماٸ فرماۓ مہربانی ہو گی سائل محمد عرفان رضا بہار الھند

       جواب

اس صورت میں اسکے لباس اسکی وضع قطع سے پہچانا جائے جس سے مسلمان ہونا ثابت ہوجائے یا مسلمانوں کے محلہ میں ملا ہےتو غسل دیں اور نماز پڑھیں ورنہ نہیں جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ مردہ ملا اور یہ نہیں معلوم کہ مسلمان ہے یا کافر تو اگر اسکی وضع قطع مسلمانوں کی ہو یا کوئی علامت ایسی ہو جس سے مسلمان ہونا ثابت ہوتا ہے یا مسلمانوں کے محلہ میں ملا تو غسل دیں اور نماز پڑھیں ورنہ نہیں ( بہار شریعت حصہ 04/صفحہ نمبر 815/ میت کے نہلانے کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
فتاوی ھندیہ میں ہے ومن لا یدری أنہ مسلم أو کافر فان کان علیہ سیما المسلمین أو فی بقاع دار الاسلام یغسل و الا فلا کذا فی معراج الدرایۃ اھ

(فتاویٰ ہندیہ جلد 01/صفحہ نمبر 159/ الفصل الثانی فی الغسل / بیروت)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ