Headlines
Loading...
نظر بد سے حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیئے

نظر بد سے حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیئے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  سوال نظر بد سے حفاظت کے لیے کیا کرنا چاہیے علماء کرام رونمائی فرمائے فقط سلام عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات

       جواب

نظر بد سے حفاظت کے لیے مندرجہ ذیل دعا پڑھیں یا اسکا تعویذ بنا کر چھوٹے بچوں کے گلے میں ڈالیں ان شاء اللہ نظر بد سے حفاظت ہوگی أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ
چنانچہ حدیث شریف میں ہے حضرت سیدنا ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور انور صلی الله عليه و الہ وسلم حضرات امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہما پر یہ کلمات پڑھ کر دم فرماتے تھے تھے، اور فرماتے اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے دونوں صاحبزادوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام پر ان کلمات کو پڑھ کر دم فرماتے تھے کہ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ میں اللہ تعالی کے کامل کلمات کے ذریعہ ہر (وسوسہ اندازی کرنے والے) شیطان اور بلا سے اور ہر نظر بد سے پناہ مانگتا ہوں (بخاری، کتاب الانبیا باب یزفون النسلان فی المشی الرقم الحدیث 3391 ، دارالکتب العلمیۃ، بیروت و ابوداٶد کتاب السنة باب فی القرآن الرقم 4737 مطبوعہ بیروت ابن ماجہ کتاب الطب باب ماعوذ بہ النبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ماعوذ بہ الرقم 3525 مطبوعہ بیروت) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ مٶرخہ 17 صفر المظفر 1443ھ

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ