سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
لائق صد احترام علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ
قرآن شریف اور مصحف شریف میں کیا فرق ہے کیا قرآن شریف اور مصحف شریف دونوں ایک ہی کتاب ہے یا قرآن شریف ہی کا دوسرا نام مصحف شریف ہے جواب عنایت فرمائیں فقط والسلام
سائل ناظر رضا پیلی بھیتی
جواب
قرآن شریف ہی کو مصحف شریف کہا جاتا ہے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے
کہ جن اوراق میں قرآن مقدس لکھا ہوتا ہے اس کو مصحف کہا جاتا ہے اور مصحف سے مراد قرآن مقدس ہے کہ تواترا سرکار علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مصحف سے مراد قرآن مقدس ہی منقول ہے جیساکہ
نبراس
میں ہے
والمصحف مثلث المیم الأوراق المجلدۃ التی کتب فیہ القرآن
نیز فرمایا
والحق ان المراد ھو النقل عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ولم ینقل عنہ کتاب بالتواتر سوی القرآن
(ص١٤٦)
یعنی حق اور صحیح وہی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے اور آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام سے مصحف سے قرآن کے علاوہ کوئی دوسری کتاب بالتواتر منقول نہیں ہے
لہذا مصحف اور قرآن مقدس دونوں ایک ہی ہیں ان میں کوئی فرق نہیں ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج
٢٠ محرم الحرام بروز منگل
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ