

سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں جب کوئی شخص قبرستان میں جاتا ہے تو وہ السلام علیکم یا اھل القبور کا لفظ استعمال کرتا ہے اور کہیں پر ایک قبر ہو کیا وہاں پہ بھی قبور کا استعمال ہوگا یا کچھ اور کہا جائے گا
المستفتی ۔۔۔ سید شیراز گیلانی
جواب
سب سے پہلے یہ جان لیں قبر واحد یعنی ایک قبر
اور اسکی جمع قبور ہے مطلب بہت سی قبریں
اب ظاہر سی بات ہے کہ قبرستان سے گزرے گا تو اہل قبور کہےگا کیوں کہ وہاں پر متعدد قبریں ہیں
البتہ جہاں ایک قبر ہو جیسا کہ کچھ جگہوں پر دیکھا جاتا ہے کہ کوئی اپنے عزیز کی قبر گھر پہ بنا لیتا ہے یا اور کہیں وہ ایک قبرہے تو وہاں پر اہل قبر کہے
اور اگر کسی ایک قبر سےگزرا اور اھل قبور کہ دیا تب سلام ہوجاۓ گا
حدیث شریف میں ہے
انماالاعمال بالنیات
(صحیح بخاری)
اور جب کسی ولی اللہ کے مزار پر جاۓ تو احسن یہ ہے کہ السلام علیکم یاصاحب مزار کہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ