Headlines
Loading...
کھیت میں گوبر وغیرہ پیداوار کے اضافہ کیلئے ڈالنا کیسا ہے

کھیت میں گوبر وغیرہ پیداوار کے اضافہ کیلئے ڈالنا کیسا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلہ میں کہ کھیت میں بھینس کا گوبر کھاد کے طور پر ڈالنا عند الشرع کیسا؟ اور پھر اناج اگنے کے بعد اس کو کھانا اور بیچنا کیسا ؟مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی المستفی ذیشان احمد سلطان پوری

       جواب

گوبر کی بیع بطور انتفاع جائز ہے کیونکہ اس سے کاشتکاری کے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے عند الشرع کھیت میں ڈالنا اور اس پیداوار کی خورد و بیع جائز ہے
جیسا کہ صاحب ھدایہ علامہ ابو الحسن علی بن ابی بکر مرغینانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں قَالَ (وَلَا بَأْسَ بِبَيْعِ السِّرْقِينِ، ۔ وَلَنَا أَنَّهُ مُنْتَفَعٌ بِهِ؛ لِأَنَّهُ يُلْقَى فِي الْأَرَاضِيِ لِاسْتِكْثَارِ الرِّيعِ فَكَانَ مَالًا، وَالْمَالُ مَحَلٌّ لِلْبَيْعِ العناية شرح الهداية، کتاب الکراہیۃ فصل فی البیع ج١٠ ص ٥٣ دار الفکر بیروت واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی غفرلہ القوی

٢٣ صفر المظفر ١٤٤٣ھجری بروز ہفتہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ