Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں وضو کے درمیان اگر کوئی شخص سلام کرے تو کیا اس کا جواب دینا صحیح ہے یا نہیں اگر جواب دے دے تو کیا تو وضو میں کوئی خرابی تو نہیں ہوگی وضو کے درمیان بات چیت کرنا کیسا ہے جواب میں فرمائیں المستفی شمس تبریز . حیدرآباد

       جواب

جی بالکل دےسکتے ہیں اور دینابھی چاہیۓ اور اس سے کوٸی خرابی بھی لازم نہیں آۓگی اور ہر وہ بات جسکا تعلق شرع سے ہے دوران وضوٕ کرسکتے ہیں البتہ بغیر کسی حاجت کے دنیوی گفتگو مناسب نہیں اس سے وضوٕ کے ثواب میں کمی ہوتی ہے
جیساکہ نورالایضاح و ضوٕ المصباح میں ہے (یکرہ للمتوضی) التکلم بکلام الناس / ھذا إذالم یکن لحاجة فإن دعت إلیہ حاجة یخاف فوتھا بترکہ لمبے یکن فی الکلام ترک الأدب

(صفحہ ٣١ مجلس برکات)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ