سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کچا انڈا پینا کیسا ہے شریعت کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی آپکی
المستفی فقیر قادری ناچیز محمد مسعود عالم رحمانی مقام بھیلوا خطیب وامام مدینہ مسجد کھجوریا ضلع بانکا بہارالہند
جواب
کچا انڈا کھانا درست ہے دودھ اور انڈا دونوں چیزیں مُفید ہیں لہٰذا جس کو دودھ اور انڈا ہضم ہو جاتا ہو تو وہ دونوں کو مِلاکر اِستعمال کر سکتا ہے ، بلکہ ممکن ہے کہ جسے اکیلا انڈا کھانے سے Side Effect(منفى اثرات) ہوتے ہیں تو دودھ کے ساتھ ملا کر کھانے سے اس میں کمى آجائے ۔ دود ھ اور انڈا دونوں ایک ساتھ موافق ہیں یا نہیں؟اس کی معلومات کی دو صورتىں ہىں: ایک یہ کہ اپنا تجربہ ہو کہ انڈا اور دُودھ دونوں کو ملاکر اِستعمال کرنا اسے فائدہ دیتا ہے یا نقصان ۔ دوسرى صورت یہ ہے کہ اپنے طبیب سے مشورہ کر لیا جائے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ ایک رکھنا چاہىے ۔ کئى ڈاکٹروں کے پاس پھرنے والا کامیاب نہىں ہوتا کیونکہ بعض دوائىں Side Effect(منفى اثرات) بھى کرتی ہیں ۔ ایک ڈاکٹر مخصوص کر لیں گے تو اس کو مریض کی کیفیت پتا ہو گی کہ کونسى دَوا اسے چلتى ہے اور کون سى دَوا سے اسے الرجى ہو جاتى ہے ؟کس دَوا سے اس کے پىٹ مىں گڑ بڑ ہو جاتى ہے اورکس دَوا سے اس کى نیند اُڑ جاتى ہے ؟ وغیرہ وغیرہ ۔ بہرحال اپنے طبىب سے مشور ہ کر لیا جائے کہ مجھے انڈا کھانا مفید ہے یا نہىں ؟
(بحوالہ رسالہ دُولہا پر پھول نچھاور کرنا کیسا)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
السلامُ وعلیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک عورت کان میں کتنے بالی پھین سکتی ہے مفصل مضمون میں قرآن وحدیث کی روشنی سے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی خدآ حافظ اللہ ناصر
جواب دیںحذف کریںآزساہل منظر القادری اتر دیناجپوری ویسٹ بنگال