Headlines
Loading...
ماہ ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا

ماہ ربیع الاول میں جھنڈے لگانا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھروں میں چھنڈے لگانا کیسا نیز کیا جھنڈے لگانے کا کوئی شرعی ثبوت ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد معین الدین خان بلرام پور الھند

       جواب

بے شک جھنڈا لگانا جائز و درست ہے
جیسا کہ شواھدالنبوۃ میں حضرت علامہ جامی علیہ رحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر) میں نے دیکھا کہ تین جھنڈے نصب کئے گئے، ایک مشرق میں، دوسرا مغرب میں، تیسرا کعبے کی چھت پر (حوالہ شواھدالنبوۃ صفحہ 55) مذکورہ بالا عبادت سے معلوم ہوا کہ یوم ولادت پر فرشتوں نے بحکم کبریا جھنڈے لگائے تو ہم غلاموں کو چاہئے کہ جھنڈے لگائیں خوشیا منائیں کہ یہ بالکل جائز ودرست ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ