Headlines
Loading...
مسلم بچے کو ہندو عورت دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں

مسلم بچے کو ہندو عورت دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ کے بارے میں عورت مسلمان کا بچہ ہندو عورت دودھ پلا سکتی ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہو گی حوالہ کے ساتھ المستفی محمد ذیشان حیدر

       جواب

پلا سکتی ہے ، مگر ہندو عورت سے دودھ نہ پلایا جائے کیوں کے کافرہ عورت کا دودھ بچہ پئے گا تو بچے کے اخلاق وعادات پر برا اثر پڑے گا
بحر الرائق جلد ۳ صفحہ ۳۸۷ کتاب الرضاع / دارالکتب، العلمیۃ بیروت میں ہے ولا ینبغی للرجل أن یدخل ولدہ إلی الحمقاء لترضعہ لأن النبيﷺ نہی عن لبن الحمقاء وقال واللبن یعدي " اھ آدمی کیلئے مناسب نہیں کہ اپنے بچے کو رضاعت کیلئے احمقوں میں بھیج دے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احمقوں کے دودھ سے منع فرمایا اور فرمایاکہ دودھ متعدی ہوتاہے

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۳ ربیع الاول ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ