Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل مجبور لوگ ٹمپو (آٹو رکشہ ) پر ایک صحتمند آدمی ساتھ لاتا ہے اور لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرتا ہے دینے کے لئے ۔اس طرح سے مانگنا شریعت میں جائز ہے یا نہیں ۔؟ المستفی محمود انصاری واسعپور دھنباد)

       جواب

اگر مانگنے والا آدمی مجبور ہے ، اور صحت مند آدمی صرف اعلان کرتا ہے تو شرعاً کوئی حرج نہیں ، البتہ فقیر بن کر بلا ضرورت و مجبوری بھیک مانگنا حرام ہے اور ایسوں کو دینا بھی حرام ہے
جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمة والرضوان فرماتے ہیں فقیر بن کر بلا ضرورت و مجبوری بھیک مانگنا حرام کما نطقت بہ احادیث مستفیضۃ بہت سی مشہور ومعروف حدیثیں اس معنی پر ناطق ہیں) اور ایسوں کو دینا بھی حرام ہے

(فتاوی رضویہ جلد ۲٤صفحہ ٤٩٤ / رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲٦ ربیع الاوّل ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ