نماز کا بیان
محراب میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے
سوال
امام کا محراب میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا پڑھانا کیسا ہے
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے برائے مہربانی
المستفی محمد ظفیر عالم
جواب
امام کو تنہا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ ہے اور اگر باہر کھڑا ہوا سجدہ محراب میں کیا یا وہ تنہا نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ کچھ مقتدی بھی محراب کے اندر ہوں تو حرج نہیں ۔ یوہیں اگر مقتدیوں پر مسجد تنگ ہو تو بھی محراب میں کھڑا ہونا مکروہ نہیں
(درمختار، عالمگیری)
بہار شریعت حصہ سوم
حضور اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں
فی الواقع امام کا بے ضرورت محراب میں کھڑا ہونا کہ پاؤں محراب کے اندر ہوں یہ بھی مکروہ
(ہاں پاؤں باہر اورسجدہ محراب کے اندر ہو تو کراہت نہیں)
کرہ قیام الامام فی المحراب لاسجودہ فیہ وقد ماہ خارجہ لان العبرۃ للقدم
درمختار باب ما یفسد الصلوٰۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٩٢
امام کا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ ہے، اگر قدم باہر ہوں اور سجدہ محراب میں ہو تو یہ مکروہ نہیں کیونکہ اعتبار قدموں کا ہے
فتاوی رضویہ جدید جلد 6
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد عسجد رضا نظامی پورنوی عفی عنہ
مقام نعمت پور بائسی پورنیہ بہار الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ