نماز کا بیان
مبکر کے علاوہ دوسرا شخص تکبیر کہدیا تو نماز ہوئی یا نہیں
سوال
امام نے کسی کو مکبر بنایا لیکن کسی دوسرے نے تکبیر کہ دیا تو نماز ہوگی یانہیں؟
المستفی محمد اقبال حسین مقام کوٹ
جواب
صورت مسئولہ میں نماز ہوجائے گی ، لیکن امام نے جس کو مکبر بنایا تھا اس کی اجازت سے دوسرا شخص تکبیر کہہ سکتا ہے کہ اسی کا حق ہے اس کے اجازت کے بغیر دوسرا شخص تکبیر کہے اور جس کا حق تھا اسے ناگوار گزرے تو مکروہ تنزیہی ہے
(ماخوذ از بہار شریعت ج 1 ح 3 ص 470 مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱ ربیع الثانی ۳٤٤١ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ