Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسںٔلہ میں قرآن کے چومنے پر کیا دلائل ہیں چومنا درست ہے یا نہیں عند اللہ جواب دیں المستفی محمد عثمان قادری بہرائچ شریف

       جواب

قرآن مجید کو چومنا درست بالکل درست ہے اور یہ صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے فعل سے ثابت ہے
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ، مصحف یعنی قرآن مجید کو بوسہ دینا بھی صحابۂ کرام کے فعل سے ثابت ہے، حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ روزانہ صبح کو بوسہ دیتے تھے اور کہتے یہ میرے رب کا عہد اور اس کی کتاب ہے اور حضرت عثمان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بھی مصحف کو بوسہ دیتے اور چہرے سے مس کرتے - بہار شریعت حصہ شانزدہم (۱٦) صفحہ نمبر ۴۷۶ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ

مقام ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ