Headlines
Loading...
ایک عورت اپنے کان میں کتنی بالی و رنگ پہن سکتی ہے

ایک عورت اپنے کان میں کتنی بالی و رنگ پہن سکتی ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک عورت اپنی کان میں کتنی بالی یعنی۔ رینگ۔۔۔۔ پہن سکتی ہے جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفی محمد منظر القادری اتر دیناجپوری ویسٹ بنگال الہند

       جواب

عورت کے لیے سونا چاندی پہننا جائز ہے خواہ کتنے ہی مقدار میں ہو چاندی سونے کے سوا لوہے, پیتل ,تانبے, رنگ کا زیور عورت کے لیے بھی جائز نہیں (ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول"صفحہ ۱٤ میں ہے) لہذا سونےاورچاندی کے زیورکے استعمال پرشریعت کی طرف سے کوئی حدبندی نہیں عورت جتنا چاہے پہن سکتی ہے البتہ خواتین کو چاہیے کہ اپنے کان میں اتناہی بالیاں پہنیں کہ جس سے ان کے حسن میں کمی نہ واقع ہو اور نہ ہی کان کو کوئی نقصان پہونچے کیونکہ اعضائےبدنیہ کو نقصان پہونچانا جائز نہیں ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۹ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ