Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمامہ شریف پہن کر طہارت کرنا کیسا ؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ سب کی المستفی ذکی احمد مالیگاؤں مہاراشٹر

       جواب

عمامہ شریف پہن کر طہارت حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ننگے سر بیت الخلاء میں جانا منع ہے ، اسی طرح ایک سوال کے جواب میں
حضرتِ علامہ مولانا مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں پیشاب یا پاخانہ کے لیے ننگے سر جانا منع ہے، تو ٹوپی، عمامہ جو بھی پہنے ہو استنجا کے لیے جا سکتا ہے فتاویٰ بحر العلوم جلد پنجم صفحہ ٤١٢ کتاب الحظر والاباحۃ البتہ شملہ کو احتیاط سے سمیٹ لیں تاکہ تلوث عذر سے محفوظ رہ سکے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۵ جمادی الاول ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ