Headlines
Loading...
نماز جنازہ میں تین تکبیر کہدیا تو نماز ہوگی یا نہیں

نماز جنازہ میں تین تکبیر کہدیا تو نماز ہوگی یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متیں۔ کیا نماز جنازہ میں چار تکبیریں کی جگہ امام بھول سے تین تکبیریں کےبعد سلام پھیر دے تو اس صورت میں ہوجائے گی لہذا سوال کا جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں کرم ہوگا المستفی شہاب انور۔ جامع مسجد موتی پور بہار

       جواب

نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں فرض ہیں ایک بھی فرض ترک ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی ، اعادہ کریں
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے صلاة الجنازة أربع تکبیرات، ولو ترک واحدة منھا لم تجز صلاته ھکذا فی الکافی "اھ جلد اول صفحہ ۱۸۰ کتاب الصلاۃ/ باب فی الجنائز/ الفصل خامس / دارالکتب العلمیة
اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں نماز جنازہ میں دو رکن ہیں ۱. چار بار اللہ اکبر کہنا ۲.اور قیام بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر ۸۲۸ مطبوعہ مکتبہ المدینہ لہذا اگر کسی امام نے بھولے سے یا جان بوجھ کر چار تکبیروں کی جگہ تین تکبیریں نماز جنازہ میں کہہ کر سلام پھیر دیا تو نماز نہ ہوگی دوبارہ نماز ادا کی جائے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

٤ جمادی الاول ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ