12.12.2021

بیت الخلا اور غسل خانہ ایک ہی جگہ پر ہو تو وہاں وضو کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے میں کہ بیت الخلاء اور غسل خانہ ایک ہی جگہ ہو تو کیاوہاں وضو کے دوران درود شریف یا کوئی وظیفہ پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ المستفی محمد سبطین رضا

       جواب

غسل خانہ میں دوران وضو درود شریف یا کوئی بھی وظیفہ پڑھ سکتے ہیں ( بہار شریعت حصہ دوم وضو کے مستحبات) البتہ غسل خانہ میں دوران غسل کوئی دعا نہیں پڑھنی چاہیے
شـہـزادۂ اعلیٰ حـضرت حضـور مفتئ اعـظـم ہنـد علـیہ الرحمۃ والرضوان تحـریـر فـرماتے ہیـں کہ غسل خانہ میں جانے سے پہلے ستر کھولنے سے پہلے بسم اللہ پڑھ لیں غسل خانہ میں جاکر کوئی دعاء پڑھنا نہ چاہیے (فتاویٰ مصطفویه صفحہ١٣٧) یوں ہی بیت الخلاء میں داخل ہونے کے بعد، کچھ نہیں پڑھنی چاہیے داخل ہونے سے، پہلے بسم اللہ دعا یاد ہو تو دعا پڑھ لے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۲۳ ربیع الثانی ۳٤٤١؁ ھجری

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only