Headlines
Loading...
چلتے چلتے راستے میں قرآن پاک پڑھنا کیسا

چلتے چلتے راستے میں قرآن پاک پڑھنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں حافظ نور محمد اموا مولوی جلع بحرائچ شریف یو پی سے بعد سلام عرض ہے کی چلتے چلتے قرآن کریم کی تلاوت کرنا کیسا ہے کیا راستے میں چلتے ہوئے قرآن پڑھ سکتے ہیں یا نہیں المستفی حافظ نور محمد اموا مولوی جلع بحرائچ شریف یو پی دیار غازی

       جواب

چلتے چلتے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے راستے، میں چلتے ہوئے یا گھر میں چلتے ہوئے کہیں بھی قرآن پڑھ سکتے ہیں جب کہ دل نہ بٹے ورنہ مکروہ ہے
جیسا کہ غنیہ میں ہے والقرأۃ ما شیا اووھو یعمل عملا ان کان منتبھا لا یشغل قلبہ المشی والعمل جائزۃ والاتکرہ "اھ (غنیۃالمتملی شرح منیۃ المصلی القرأۃ خارج الصلاۃ صفحہ ٤٩٦)
اور بہار شریعت میں ہے لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں ، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور مونھ کھلا ہو، یوہیں چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے، جبکہ دل نہ بٹے، ورنہ مکروہ ہے (بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۵۵ قرآن مجید پڑھنے کا بیان) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۳ جمادی الاول ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ