Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے شادی کی لیکن ولیمہ نہیں کیا تو اس پر کیا حکم ہے برائے مہربانی مع حوالہ جواب سے نوازیں بہت مہربانی ہو گی فقط والسلام المستفی کیف خان کالپی

       جواب

ولیمہ کرنا سنت ہے اور سنت کے ترک پر کوئی حکم نہیں لگتا ہے اگر کرے گا تو ثواب پاتا لیکن نہ کرکے ثواب سے ضرور محروم رہا جبکہ وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو بہار شریعت میں ہے: "دعوتِ ولیمہ سنت ہے۔ح 16 ولیمہ کا بیان دعوتِ ولیمہ کا یہ حکم جو بیان کیا گیا ہے، اس وقت ہے کہ دعوت کرنے والوں کا مقصود ادائے سنت ہو اور اگر مقصود تفاخر ہو یا یہ کہ میری واہ واہ ہوگی جیسا کہ اس زمانہ میں اکثر دیکھا جاتا ہے، تو ایسی دعوت نہ سنت ہے اور نہ ہی کرنے والے ثواب کے مستحق ہیں اور نہ ہی اس میں شریک ہونا بہتر ہے خصوصاً اہلِ علم کو ایسی جگہ نہ جانا چاہیے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری

نیپال الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ