عقائد
کیا جو تین بیٹیوں کی پرورش کرکے شادی کر دیں وہ جنتی ہے
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مشائخ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی اس طرح حدیث پاک ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس تین بیٹیاں ہوں وہ اپنی بیٹیوں کی پرورش کرے اور اچھی طرح تعلیم دے اور شادی کردے تو جنت کا حقدار ہے اس حدیث پاک کو ترجمہ کے ساتھ ارسال فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
المستفی ناچیز محمد مسعود عالم قادری رحمانی مقام بھیلوا خطیب وامام مدینہ مسجد کھجوریا ضلع بانکا بہارالہند
جواب
یہ حدیث پاک مشکوۃ المصابیح میں موجود ہے
عن ابن عباس قال قال رسول الله صلى عليه وسلم من اوى يتيما الى طعامه و شرابه اوجب الله له الجنة البتة الا ان يعمل ذنبا لا يغفر و من عال ثلث بنات او مثلهن من الاخوات فادبهن و رحمهن حتى يغنيهن الله اوجب الله له الجنة فقال رجل يا رسول الله او اثنتين حتى لو قالوا او واحدة لقال واحدة و من اذهب الله بكريمتيه وجبت له الجنة قيل يا رسول الله وما كريمتاه قال عيناه
رواه فى شرح السنة
حضرت ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ حضور سرور عالم قاسم نعمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنے کھانے اور پینے میں یتیم کو شامل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب فرما دیتا ہے مگر جبکہ ایسا گناہ کرے جو بخشا نہ جائے
اور جو تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی پرورش کرے انھیں ادب سکھائے اور ان پر شفقت کرے یہاں تک کہ انھیں غنی کردے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب فرما دیتا ایک شخص عرض گزار ہوا کہ یا رسول اللہ اگر دو ہوں فرمایا اگرچہ دو ہوں لوگ عرض گزار ہوئے اگر ایک ہی ہو فرمایا اگرچہ ایک ہو
اللہ تعالیٰ جس کی دو پیاری چیزیں لے لے اس کے لیے جنت واجب ہوگئی(بشرطیکہ وہ رب کی رضاپر راضی ہوکر صبرکیاہو) عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ دو پیاری چیزیں کیا ہیں فرمایا دو آنکھیں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد عمران قادری نظامی تنویری عفی عنہ
23 دسمبر بروز جمعرات
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ