Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت اگر کسی عورت نے انجانے میں دس بیویوں کی کہانی کی منت مانگ لی اور اسے بعد میں پتا چلا کہ وہ منت نا جائز ہے تو اب وہ کیا کرے وہ منت رد ہو جائیگی یا اسکی جگہ کوئی اور ذکر کرے؟؟ جواب کا طلبگار المستفی عبد الوہاب خان

       جواب

منت کی دو قسمیں ہیں ایک شرعی اور ایک عرفی ہے "منت شرعی" منت شرعی یہ ہے کہ اللہ کے لئے کوئی چیز اپنے ذمہ لازم کر لینا۔ اس کی کچھ شرائط ہوتی ہیں اگر وہ پائی جائیں تو منّت کو پورا کرنا واجب ہوتا ہے اور پورانہ کرنے سے آدمی گناہگار ہوتا ہے ۔ اس گناہ کی نحوست سے اگر کوئی مصیبت آپڑے تو کچھ بعید نہیں "منت عرفی" دوسری منت عرفی وہ یہ کہ لوگ نذر مانتے ہیں اگر فلاں کام ہوجائے تو فلاں بزرگ کے مزار پر چادر چڑھائیں گے یا حاضری دیں گے یہ نذرِ عُرفی ہے اسے پورا کرنا واجب نہیں۔ صورت مسئولہ میں منت کوپورانہ کرے کیونکہ دور حاضر میں دس بیویوں کی کہانی سولہ سیدوں کی کہانی جھوٹی روایات پر مشتمل ہیں اس لیے یہ نہ منت شرعی ہے اور نہ ہی عرفی بلکہ جہالت پر مبنی ہے مزید معلومات کے لئے فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ ۱۸۸ اور فتاویٰ مصطفویہ صفحہ ۵۲۶/کامطالعہ کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدی عفی عنہ

۵ جمادی الاول ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ