نماز کا بیان
جمعہ کے دن نماز سے پہلے مسجد میں نعت پڑھنا کیسا
سوال
بعد سلام عرض یہ ھے کہ حضرت مسجد میں جمعہ کے دن نعت پڑھنا کیسا ھے جائز ھے یا ناجائز ھے اگر جائز ھے تو کس کی سنت ھے حوالہ چاہیے
المستفی نعنان اختر جھارکھنڈ
جواب
مسجد کے اندر نعت شریف پڑھنا جاٸز ہے بلکہ باعث برکت ہے
حضور صدر الشریعہ رحمتہ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں
مسجد میں میں حمد و نعت و منقبت و وعظ و حکمت ہو تو جائز ہے
بہار شریعت ، حصہ ٣ ، ص٦٤٧
(مکتبہ مدینہ دھلی)
نوٹ ۔۔۔ جمعہ کے دن قبل تقریر دوچار اشعار ہی پڑھنا چاہیۓ اس سے زیادہ نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ وعظ و نصیحت مثلا نماز روزہ وضو و غسل و دیگر ضروریات دین کے متعلق لوگوں کو سمجھایاجائے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی
خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ