Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضورِوالا عرض ہے کہ مسجد کے ذمّہ دار یا متولی بننے کے لئے کیا کُچھ شرائط ہیں اگر ہیں تو کیا کیا ہے برائے مہربانی مع حوالہ جواب سے نوازیں بہت مہربانی ہو گی المستفی محمّد اکبر رضا قادری رضوی ساکن چندوار کولہا وایا کشن گنج ضلع پرنیہ بہار

       جواب

مسجد کے ذمہ داران و متولیان حضرات کا مسلمان سنی صحیح العقیدہ ہونا شرط ہے؛ باقی ان کا دین دار امانتدار اور دونوں طرح کےحقوق ( حقوق اللہ و حقوق العباد) کی معرفت رکھنے والے با عمل ہونا چاہیے فساق و فجار نہ ہوں
جیسا کہ سیدی اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملّت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں متولی مسجد قادر متدین ہونا چاہیے کہ ہوشیاری دیانتداری سے کام کرسکے ؛ اوقاف مسجد کا سب نظم و نسق اس کے سپرد ہوگا نیز مسجد کی نگہداشت غور پرداخت فتاویٰ رضویہ ج ۱۲ ص ۳۶۸ مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ