سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لومڑی کا گوشت علاج کے لئے استعمال کرنا کیسا ھے ؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائے
المستفی حافظ سلیمان رضا ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
جواب
لومڑی کا گوشت حرام ہے کیونکہ لومڑی نوکیلے دانتوں والا جانور ہے اور وہ اسی سے شکار بھی کرتا ہے
( بہار شریعت حصہ ۱۵ حلال و حرام جانوروں کا بیان)
اس لیے لومڑی کے گوشت کو علاج کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں
جیسا کہ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ۳۳۴ پر ہے
حضرت صدرالشریعہ علامہ امجدعلی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں
حرام اور نجس چیز کو دوا کے طورپر بھی استعمال کرنا جائز نہیں
حدیث شریف میں ہےکہ
حرام چیزوں میں اللہ تعالی نے شفا نہیں رکھی
(بہار شریعت، حصہ۱۶، صفحہ۱۲۶)
دوسری حدیث میں ارشاد ہے
عربی عبارت
نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الدواء الخبیث
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجس اور حرام چیزوں سے علاج کرنے کو منع فرمایا
حوالہ
(ترمذی شریف جلد دوم صفحہ ۲۴)۔اور درمختار مع شامی جلد۶ صفحہ ۳۸۹ پرہے
کل تدا ولایجوز الابطاھر
یعنی صرف پاک چیزوں سے ہی علاج کرنا جائز ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۲۲ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ