باب المسجد
مسجد کے حجرے میں امام اپنی بیوی کو رکھ سکتا ہے یا نہیں
سوال
علماۓکرام ومفتیانِ عظام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ مسجد کے حجرے میں امام اپنی بیوی کو رکھ سکتا ہے کہ نہیں بہت مہربانی ہوگی جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
المستفی ذیشان قادری بہراٸچ شریف
جواب
امام اپنی بیوی کو مسجد کے حجرے میں رکھ سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے رکھنے اجازت و انتطام ہو اور پردے کا کامل اہتمام ہو اور حجرے سے نکلنا بیٹھنا مسجد کے اندر سے نہ ہو کہ بعض اوقات میں عورت کا مسجد سے نکلنا باعث فساد نیت و نظر مصلیان ہے اور بعض وقتوں میں حالت حالت ناپاکی میں ہوتی ہے
اس لئے باہر سے راستہ ہو تو بہتر بھی یہی ہے کہ انتظامیہ امام کا اس کے اھل کے ساتھ رہنے کا اہتمام و انتظام کریں کہ امام کی توجہ کسی غیر کی طرف منتقل نہ ہو
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ