سوال
جو نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے تو اس کو اسی وقت پر پڑھنا ضروری ہے یا بعد میں پڑھ سکتے ہیں؟
برائے کرم دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفی معین الحق کالپی شریف
جواب
جو نماز کسی وجہ سے واجب الاعادہ ہوجائے یعنی دوبارہ اس، کا پڑھنا واجب ہو ، وقت میں گنجائش ہو تو اسی وقت ادا کرنا واجب ہے ، جان بوجھ کر اعادہ نہ کیا وقت جاتا رہا تو مواخذہ ہوگا گنہگار ہوگا لیکن ترک فرض کا نہیں بلکہ ترک واجب کا
فتاویٰ رضویہ میں ہےاعلیٰ حضرت مجدد بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ
جس شخص نے جان بوجھ کر نماز نہ پڑھی حتیٰ کہ دوسری نماز کا وقت آ گیا تو یقیناً گنہگار ہوگا
(ج 8 ص 161)
ہاں کوئی عذر ہو مثلاً وقت ختم ہوگیا بعد میں پتہ چلا کہ نماز واجب الاعادہ تھی تو مواخذہ نہیں قضا پڑھ لے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۱۷ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ