Headlines
Loading...
کیا شافعی لڑکی کا نکاح حنفی لڑکے سے ہو سکتا ہے یا نہیں

کیا شافعی لڑکی کا نکاح حنفی لڑکے سے ہو سکتا ہے یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا شافعی کی لڑکی کی شادی حنفی لڑکے کے ساتھ ہو سکتی ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش کرم ہوگی المستفی محمد عالم امجدی

       جواب

شافعی اور حنفی کے درمیان نکاح ہو سکتا ہے کوئی حرج نہیں، خواہ لڑکی شافعی ہو یا لڑکا حنفی یا اس کے بر عکس
چنانچہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے سئل شیخ الاسلام عطاء بن حمزہ عن امرأۃ الشافعیہ بکر بالغة زوجة نفسھا مامن حنفی بغیر اذن ابیھا والاب لا یرضی وردہ ھل یصح ھذا النکاح قال نعم وکذالک لو زوجت نفسھا من شافعی کذا فی الظھیریة اھ (الفتاوى الهندية،كتاب النكاح الباب الرابع في الأولياء،ج١،ص٢٨٧)
اور بہار شریعت میں ہے شافعیہ عورت بالغہ کوآری نے حنفی سے نکاح کیا اور اس کا باپ راضی نہیں تو نکاح صحیح ہوگیا۔ یوہیں اس کا عکس (بہار شریعت حصہ ۷ صفحہ ۴۸ ولی کا بیان) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۸ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ