Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  سوال نمبر 1 پیر کے اندر کن صفتوں کا ہونا ضروری ہے سوال نمبر2 نماز میں تسبیح فاطمہ پڑھنا کیا ہے سوال نمبر 3 تسبیح فاطمہ کس کو کہا جاتا ہے سوال نمبر4 تکبیر تشریق کس کو کہا جاتا ہے سوال نمبر 5 تکبیر تشریق کس وقت کہا جاتا ہے اور اس کا وقت کیا ہے ؟ المستفی محمد علی حسین بہرائچ شریف

       جواب

جواب نمبر ۱ مرید ہونے سے پہلے پیر کی جانچ ضروری ہے پیری کے لیے چار شرطیں ہیں ، قبل از بیعت اُن کا لحاظ ضروری ہے (ا) سنّی صحیح العقیدہ ہو (۲) اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضروریات کے مسائل کتابوں سے نکال سکے (۳) فاسق مُعلِن نہ ہو۔ (۴) اُس کا سلسلہ نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تک متصل ہو جواب نمبر ۲ تسبیح فاطمہ پڑھنا مستحب ہے جواب نمبر ۳ تسبیح فاطمہ ۳۳ بار سبحان الله ۳۳ بار الحمد لله ۳۴ بار الله اکبر جواب نمبر ۴ اللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاللہ اَکْبَرْ اللہ اَکْبَرْ وَللہ الْحَمْدُ جواب نمبر ۵ نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک ہر نماز فرض پنجگانہ کے بعد جو جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ایک بار تکبیر بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل اسے تکبیر تشریق کہتے ہیں (بحوالہ فتاویٰ رضویہ بہار شریعت وغیرہم ) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ