Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شاہی کا گوشت کھانا کیسا برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفی محمد ساجد خان بہادر پور

       جواب

شاہی جانور کو سیہہ بھی کہتے ہیں اس جانور کے جسم پر کانٹے ہوتے ہیں یہ جانور عند الشرع حرام ہے ، کیونکہ فقہ کا یہ قاعدہ ہے کہ جو نوکیلے دانتوں والا جانور ہو اور اسی سے شکار کرے وہ جانور حرام ہے ، اور سیہہ جانور کے بھی نوکیلے دانت ہوتے ہیں اور انھیں سے شکار بھی کرتا ہے لہذا یہ جانور حرام ہے تفصیل کے لیے دیکھیں بہار شریعت حصہ ۱۵ حلال و حرام جانوروں کا بیان) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۲ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ