Headlines
Loading...
مسلمانوں کو او مائی گوڈ بولنا کیسا ہے

مسلمانوں کو او مائی گوڈ بولنا کیسا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسلمانوں کو او مائی گوڈ بولنا کیسا ہےصحیح یہ غلط ؟ المستفی محمد توصیف بہار

       جواب

ہرگز نہیں کہنا چاہیۓ اسکے علاوہ ایشور ، پربھو ، وغیرہ لغات میں انکے معانی ، لاٸق پرستش ، معبود ، خدا ، ہیں گرچہ انکے معانی درست ہیں مگر اللہ کو ان الفاظ سے پکارنا یادکرنا جاٸز نہیں اس لیۓ اس قسم کے الفاظ دیگر مذاہب باطلہ کی ذبانوں کے ایجاد کردہ ہیں لہذا مسلمانوں کو اجتناب کرنا ضروری ہے مسلمان اپنے رب کو پکارے تو ان اسمإ کے ساتھ جو قرآن و احادیث میں درج ہیں مثلا ، رحمن ، رحیم ، یا اللہ وغیرہ
قرآن میں ہے قُلِ ادْعُوا اللَّـهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَـٰنَ ۖأَيًّا مَّا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ تم فرماؤ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو، تم جو کہہ کر پکارو سب اسی کے اچھے نام ہیں سورہ بنی اسراٸیل ، آیت ١١٠
دوسرے مقام پر ہے وَلِلَّـهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا اور اللہ تعالٰی کےتمام نام اچھے ہیں اس لیۓ اللہ کو انہی اچھے ناموں سے پکارو سورہ اعراف ، آیت ١٨٠ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

مقام خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ