Headlines
Loading...
پیارے آقا ﷺ کو غسل کن ہستیوں نے دیا تھا

پیارے آقا ﷺ کو غسل کن ہستیوں نے دیا تھا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے علماۓ کرام اس بارے میں کہ ہمارے نبی ﷺ کو غسل دینے والے صحابی کا نام کیا ہے جو حضرت علی کے ساتھ تھے ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرما دیں المستفی عبد الجلیل اشرفی دیناجپور ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

       جواب

حضرت شیخ عبدالحق محدث دھلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے آپ نبی کریم ﷺ کو غسل دینے والے صحابہ کی تعداد پانچ شمار کی ہے (١) حضرت علی رضی اللہ عنہ (٢) حضرت عباس رضی اللہ عنہ (٣) حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ (٤) حضرت شقران رضی اللہ عنہ (٥) حضرت قثم رضی اللہ عنہ یا حضرت ابوسفیان بن الحارث رضی اللہ عنہ ، ان حضرات صحابہ نے نبی کریم ﷺ کو غسل مبارک دیا کیفیت غسل شریف ایک روایت کےمطابق اس طرح ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے پر لیا اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر ہاتھوں کو پیراہن مبارک کے اندر داخل کیا ، حضرت اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت شقرآن رضی اللہ تعالی عنہ قمیض کے اوپر سے پانی ڈالتے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت قثم رضی اللہ تعالی عنہ ایک پہلو سے دوسرے پہلو پر لے جانے پر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی عنایت و امداد کرتے تھے اور ان حضرات کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی ان حضرت کا کہنا ہے کہ غسل مبارک کرانے میں غیب سے بھی مدد ہوٸی تھی مدارج النبوت مترجم جلد دوم ، صفحہ نمبر ٥٠٩ {ادبی مٹیامحل دھلی} واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ