سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طہارت صغریٰ اور طہارت کبریٰ میں کیا فرق ہے برائے مہربانی مع حوالہ جواب سے نوازیں بہت مہربانی ہو گی
المستفی محمد توصیف
بہار
جواب
جن چیزوں سے وضو واجب ہو جاتا ہے ان سے طہارت حاصل کرنا یعنی وضوکرنا طہارت صغریٰ ہے اور جن چیزوں سے غسل واجب ہوجاتا ہے ان چیزوں سے طہارت حاصل کرنا یعنی غسل کرنا طہارت کبری ہے
جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں
طہارت کی دو قسمیں ہیں
۱.صغری
۲.کبری
طہارت صغریٰ وضو اور کبری غسل - جن چیزوں سے صرف وضو لازم ہوتا ہے ان کو حدث اصغر کہتے ہیں اور جن سے غسل فرض ہو ان کو حدث اکبر
بہار شریعت جلد اول حصہ دوم صفحہ نمبر ۲۸۲ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری
خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ