Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندؤں کا قبرستان ہے اور وہاں سے سرکاری نل جل یوجنا کا پانی اتا ہے تو مسلمانوں کو وہاں سے پانی پینا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد روزام رضا امپی ضلع سیونی مدھپر دیس

       جواب

کفار یا حکومت کفار سے جاری ہونے والی یو جناؤوں کی ترویج کسی کی ذاتی جگہ سے ہو یا پھر ملکی و سماجی جگہوں سے ہو ان سے استفادہ حاصل کرنا جائز ہے جس طرح کفار یا حکومت کفار کے بینکوں سے ملنے والا نفع جائز و درست ہے اسی طرح سرکاری جل یو جناؤوں سے استفادہ لینے میں بھی کوئی حرج نہیں جب کہ منہیات شرعیہ میں سے کسی کے ارتکاب پر مجبور نہ ہونا پڑے اور نہ ہی ان استعمال میں مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سبب ہو ؛ لہذا سرکاری جل یوجنا سے فائدہ اٹھانے میں کوئی حرج نہیں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہاں پوری

خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ