Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ کے بارے میں چالیس دن پر قرآن خوانی کرنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حضور المستفی فقیر محمد شہنواز خان

       جواب

چالیس دن پر ہو یا ایک ہفتہ پر قرآن خوانی کرنا جائز ہے اور اس کا ثواب جتنے لوگوں کو چاہے پہنچایا جائے سبھی کو پہنچے گا۔۔ قرآن خوانی جب بھی کرے گا ہو جائے گا چالیس دن ہی کا تعین کرنا ضروری نہیں۔۔قرآن کا پڑھنا خیر وبرکت کا ذریعہ ہے، اور اس کے پڑھنے کا ثواب لوگوں کو پہنچتا ہے، لہذا ایصالِ ثواب یا برکت کے حصول کے لیے قرآن کی تلاوت تو بلاشبہ دُرست ہے، لیکن اس میں چند اُمور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ایصالِ ثواب کے لئے نہ کسی وقت کو معیّن کرنا ضروری ہے نہ کسی عمل کو۔ بغیر کسی قید کے جب چاہی، کوئی بھی نیک عمل کرکے میّت کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں،قرآن کا پڑھنا خیر وبرکت اور نجات کا ذریعہ ہے، اس کے لئے پڑھنے کا ثواب لوگوں کو پہنچتا رہے
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں عرف پر نظر شاہد کہ چہلم وغیرہ کے کھانے پکانے سے لوگوں کا اصل مقصود میّت کوثواب پہنچانا ہوتا ہے، اسی غرض سے یہ فعل کرتے ہیں، ولہٰذا اسے فاتحہ کا کھانا چہلم کی فاتحہ وغیرہ کہتے ہیں
شاہ عبدالعزیز صاحب تفسیر فتح العزیز میں فرماتے ہیں وارد ست کہ مردہ دریں حالت مانند غریقے است کہ انتظار فریادرسی مے بردو صدقات وادعیہ وفاتحہ درین وقت بسیار بکار اومی آید ازیں ست کہ طوائف بنی آدم تایک سال وعلی الخصوص تایک چلہ بعد موت درین نوع امداد کوشش تمام می نمایند۔۱؎ وار د ہے کہ مردہ اس حالت میں کسی ڈوبنے والے کی طرح فریاد رسی کا منتظر ہوتا ہے اور اس وقت میں صدقے، دعائیں اور فاتحہ اسے بہت کام آتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ مرنے سے ایک سال تک خصوصاً چالیس دن تک اس طرح مدد پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں (رضویہ شریف ج۹ ص۶۷۰)
مزید فرماتے ہیں دینوں کو خاص کر لیتے ہیں اس بارے میں : فاتحہ اور طعام بلاشبہہ مستحسن ہیں، اور تخصیص جو مخصص (خاص کرنے والے) کا فعل ہے۔ وہ اس کے اختیار میں ہے۔ ممانعت کا سبب نہیں ہوسکتا، یہ خاص کرلینے کی مثالیں ،سب عرف اور عادت کی قسم سے ہیں جو ابتداء میں خاص مصلحتوں اور خفی مناسبوں کی وجہ سے رونما ہوئیں پھر رفتہ رفتہ عام ہوگئیں (حوالہ المرجع السباق ص۵۹۱) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد اشفاق عطاری

نیپال الھند 03/02/2022

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ