سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم جنّت میں چار عورتوں سے نکاح ہوگا ان چاروں عورتوں کا نام کیا ہے برائے مہربانی جواب سے نوازے
المستفی رمضان علی بنارس
جواب
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جنت میں ازواج مطہرات کے علاوہ تین عورتوں (یعنی مریم بنت عمران کلثوم اخت موسی علیہ السلام اسیہ بنت مزاحم جو فرعون کی بیوی تھیں )سے نکاح فرمائیں گے
فتاویٰ بریلی شریف صفحہ ٢٢٢/٢٢٣
پر حاشیہ صاوی و دیگر کتب تفاسیر کے حوالے میں موجود ہے جب اُمُّ المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالٰی عنہا وصال فرمانے لگیں تو
حضورصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے آپ سے ارشاد فرمایا
فاذا قدمت علی ضراتک فاکرئیھن منی السلام مریم بنت عمران و آسیہ بنت مزاحم و کلیمۃ او قال حکیمۃ بنت عمران اخت موسی بن عمران علیہ السلام فقالت بالرفاء والبنین یا رسول اللہ: جب تم اپنی سوتنوں مریم بنت عمران و آسیہ بنت مزاحم و کلیمۃ یا فرمایا حکیمۃ بنت عمران اخت
موسی بن عمران علیہ السلام سے میرا سلام کہنا تو انھوں نے عرض کی مبارک ہو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
رہی بات چار عورتوں سے نکاح کرنا یہ ورایت میرے نگاہوں سے نہیں گزرا
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ. محمد عمران قادری نظامی تنویری عفی عنہ
مقام گوندہ بلرام پور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ