Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر پر اذان پوری دینی ہے یا آدھی بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ آدھی پڑھنی چاہئے ؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں المستفی مخلص، ریاض احمد رضا

       جواب

اس باب میں اصل تلقین ہے اور قبر پر اذان بھی بطور تلقین ہی کہی جاتی ہے اور اذان کو اذان بھی جبھی کہا جاتا ہے کہ وہ پوری کہی جاے اور تلقین میں جو الفاظ مذکور ہیں پورے کہے جایئں نہ کہ آدھے ادھورے کہ آدھے ادھورے کا کیا مطلب؟ ہاں تکبیر اور" لا الہ الا الله" سے بھی تلقین ادا ہو جائے کہ بعض روایت میں تکبیر و "لا إله إلا الله" سے تلقین ثابت ہے
جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے یہ اذان کہنے کو تو اذان ہے ورنہ حقیقت میں تلقین میت اور اصل تلقین میت حدیث سے ثابت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے بعد دفن میت کو تلقین کرنے کا حکم دیا۔ تو قبر پر کہے اے فلاں کے بیٹے فلاں تو اس دین کو یاد کر جس پر تھا تو دفن کے بعد تلقین کرنے سے منع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس میں کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہے کہ میت کو ذکر اللہ سے انسیت ہوتی ہے اور اذان میں پوری تلقین ہے
نیز رد المحتار ج۲ ص ۱۹۱ مطلب فی التلقین بعد الموت کے حوالے سے ہے اما عند اھل السنۃ فالحدیث ای لقنوا موتاکم لا إله إلا الله محمول علی الحقیقۃ و قد روی عنہ علیہ السلام انہ امر بالتلقین بعد الدفن فیقول یا فلان بن فلان اذکر دینک الذی کنت علیھا و انما لا ینہی عن التلقین بعد الدفن لانہ لا ضرر فیہ بل فیہ نفع فان المیت یستانس بالذکر علی ما ورد فی آثار ۔اھ اور نماز کے علاوہ چند جگہ اذان پڑھنا مستحب ہے ان میں سے ایک جگہ یہ بھی ہے کہ جب میت کو دفن کرکے فارغ ہوں
اور رد المحتار ج ۱ ص ۳۸۵ باب اذان کے حوالے سے ہے قد یسن الاذان لغیرہ الصلوۃ کما فی اذن المولود و المھموم المصروع والغضبان و من ساء خلقہ من انسان او بھیمۃ و عند مزدحم الجیش و عند الحریق قیل عند انزال المیت القبر۔ اھ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ نمبر ۳۶۰ مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی لہذا جب بھی بعد دفن قبر پر اذان کہی جائے تو پوری ہی کہی جائے جو اسلاف سے منقول و مشاہد ہے اس میں کمی نہ کی جائے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہ جہاں پوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ