Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کیا کوئی شخص اپنے بہن کی نند سے شادی کرسکتا ہے یہ نہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد ارشاد ازہری

       جواب

صورت مسؤلہ میں اپنے بہن کے نند کے ساتھ نکاح کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں بشرط کہ کوئی دوسری وجہ مانع نکاح نہ ہو یعنی رضاعت وغیرہ کیونکہ بہن کی نند محرمات میں سے نہیں ہے محرمات کے علاوہ دیگر تمام عورتوں سے نکاح، کرنا جائز ہے
جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَؕ ترجمہ: اور ان کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں کہ اپنے مالوں کے عوض تلاش کرو القرآن سورۃ النساء آیت ۲۴ واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد عمران قادری تنویری

۲شعبان المعظم

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ