سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کے فجر کی دو رکعت سنت اذان ہونے سے پہلے پڑھ لیں بعد میں معلوم ہوا کہ اذان ہونا باقی ہے تو کیا نماز ہوئی یا نہیں
المستفی عبداللہ
جواب
نماز ہو گئی اب دوبارہ پڑھنے کی حاجت نہیں کیونکہ وقت شروع ہونے کے بعد آپ نے سنت ادا کی اسکا لوٹانا ضروری نہیں
جیسا کہ اللہ تبارک تعالیٰ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے کہ
فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِكُمْۚ-فَاِذَا اطْمَاْنَنْتُمْ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَۚ-اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا
ترجمہ پھر جب تم نماز پڑھ لوتو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے اللہ کو یاد کرو پھر جب تم مطمئن ہو جاؤ توحسب ِ معمول نماز قائم کرو بیشک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقت میں فرض ہے
(سورۃ النساء آیت نمبر ۱۰۳)
معلوم ہوا کہ وقت ہو شروع ہو جانے کے بعد اگر سنت ادا کر لی تو اسکا لوٹانا ضرووی نہیں فقط والسلام
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ