Headlines
Loading...
جو لڑکی گھر سے چھ ماہ غائب رہے اسکے لئے کیا حکم ہے

جو لڑکی گھر سے چھ ماہ غائب رہے اسکے لئے کیا حکم ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ دو لڑکی بغیر اجازت کے اپنے گھر سے غیر محرم لڑکے کے ساتھ باہر چلی گئی اور تقریبََا دو مہینے تک گھر سے پھرار رہی ۔پولیس کے مدد سے ان دونوں کو تلاش لیاگیا توپھر معلوم ہوئی کہ کچھ دن آرکسٹرا میں رہیں تو دونوں کو واپس گھر لایا گیا اور جسمانی تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو ان دونوں نے بتائی کہ کوئی جسم کے ساتھ برا کام نہیں ہوا ہے ۔اور نہ ہی شادی کی ہے دونوں نے۔ تواب شرعی حکم کیا لاگوں ہوگا ان دونوں لڑکی پر ۔مدلل و مفصل جواب عنایت فرماۓ ۔ عینِ نوازش ہوگی المستفی مقبول انصاری ۔ بجراہاں چھپرہ ۔بہار

       جواب

دونوں لڑکیوں نے اعلانیہ گناہ کیا ہے کہ غیر محرم مرد کے ساتھ بھاگ کر گئیں اور دو مہینے تک غائب تھیں اور جسمانی تعلقات نہیں قائم کیا یہ بات سمجھ سے پرے ہے اور پھر دونوں آرکے ایکسٹرا میں ملیں معاذ اللہ لہذا صورت مسئولہ میں دونوں لڑکیوں پر توبہ فرض ہے کہ وہ اعلانیہ توبہ و استغفار کرے اور کچھ صدقہ و خیرات کر دے، مدرسہ میں کچھ بطور امداد دے یا کچھ غریب نادار مسلمانوں کو کھانا کھلائے کیونکہ حسب ارشاد حدیث صدقہ کو قبولیت توبہ میں بڑی تاثیر ہے حدیث میں ارشاد ہوا ان الصدقۃ لتطفئی غضب الرب
ایسا ہی فتاوی علیمیہ جلد دوم صفحہ ٤٠ میں ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۵ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری ۱۹ مارچ ۲۰۲۲ عیسوی شنبه

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ