سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضرت اویس قرنی نے اپنے دندان مبارک شہید کئے تھے
المستفی محمود انصاری واسعپور دھنباد
جواب
آج کل لوگ اس واقعہ کو بڑے دھڑلے سے بیان کرتے ہیں کہ جنگ احد میں حضور علیہ السلام کے دندان مبارک شہید ہو گئے تو حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضور علیہ السلام کی محبت میں ایک ایک کر کے اپنے سارے دانت توڑ ڈالے.یہ واقعہ جھوٹ، موضوع (گڑھا ہوا) ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے. بیان کرنے والوں کو جھوٹی اور گڑھی ہوئی روایات سے مکمل اجتناب کرنا چاہئے
(فتاویٰ شارح بخاری جلد 02 ص 114 پر ہے)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ