سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٔلے میں کہ ہمارے یہاں جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد مسجد کےچندہ کیلۓڈبہ گھوماتے ہیں کیا ایسا کرنا ازروۓ شرع درست ہے باحوالہ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں نوازش ہو گی
المستفی فقیر اظہر رشید قادری کٹیہار بہار
جواب
صورت مسئولہ میں مسجد کے اخراجات کے لئے چندہ کرنا یا پیٹی گھمانا بالکل جائز و درست لیکن ایک بات کا خاص خیال
رکھیں وہ یہ کہ دوران خطبہ نہ کرے
اور جیسا کہ چندہ کے متعلق امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ تحریر فرماتے ہیں
مسجد یا اور کسی دینی کام یا کسی مسلمان حاجتمند کے لئے مانگے جس سے نمازیوں کی نماز میں خلل نہ آئے سنت سے ثابت ہے اور اپنے لئے مانگنے کی مسجد میں اجازت نہیں
بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ نمبر 381 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ