Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت میرا سوال یہ ہےکہ کسی مردہ کو مرحوم و مغفور کہ سکتے ہیں براے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد دانش رضوی

       جواب

کسی سنی مومن کو مرحوم یا مغفور کہسکتے ہیں لیکن کافر کو مغفور کہنے والا خود کافر ہے
جیسا کہ صدرالشریعہ بدر الطريقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں جو کسی کافِر کیلئے اس کے مرنے کے بعد مغفِرت کی دُعا کرے یا کسی مُردہ مُرتد کو مرحوم(یعنی رحمت کیا جائے)یا مغفور(یعنی مغفرت کیا جائے)یا کسی مر ے ہوئے ہندو کو بَیْکُنْٹھ (بے۔کُنْ۔ٹھ)باشی(یعنی جنّتی)کہے وہ خود کافِر ہے (بہار شريعت حصّہ1 صفحہ نمبر 97) نوٹ معلوم ہوا کہ کسی مومن کو دعا دینا بالکل جائز و درست ہے اور اسے مرحوم و مغفور بھی کہسکتے ہیں لیکن کافر کو نہیں فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ