Headlines
Loading...
شادی کی پہلی رات حیض آ جائے تو ہمبستری کرنا کیسا

شادی کی پہلی رات حیض آ جائے تو ہمبستری کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت ایک سوال یہ ہے کہ شادی کی پہلی رات. میـں عورت کو حیض آجاۓ تو شوہر کو ہم بستری کرنا کیسا ہے جواب کا منتظر ہوں المستفی محمد مناظر حسین قادری

       جواب

شادی پہلی رات ہو یا کوٸی سی بھی رات ہو حالت حیض میں ہمبستری کرنا حرام اشد حرام ہے
قرآن شریف میں ہے وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِؕ-قُلْ هُوَ اَذًىۙ-فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیْضِۙ-وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى یَطْهُرْنَۚ-فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُؕ اور تم سے حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں تم فرماؤ: وہ ناپاکی ہے تو حیض کے دنوں میں عورتوں سے الگ رہو اور ان کے قریب نہ جاؤ جب تک پاک نہ ہوجائیں پھر جب خوب پاک ہوجائیں تو ان کے پاس وہاں سے جاؤ جہاں سے تمہیں اللہ نے حکم دیاہے سورہ بقرہ ، آیت نمبر ٢٢٢
اور فتاوی ھندیہ میں ہے {منھا} حرمة الجماع {ای لایحل وطٶھا فی حالت الحیض و النفاس} ھکذا فی النھایة و الکفایة المجلدالاول ، کتاب الطہارة ، ص ٣٩ {مکتبہ ذکریا الھند} اکثر مرد شادی کی پہلی شب میں بےصبری کا مظاہرہ کرتے حالت حیض میں ہمبستری کربیٹھتے ہیں جوکہ سخت ناجاٸز و حرام ہے اور اس سے ہونے والے آٸندہ نقصانات کی بھر پاٸی نہ ممکن ہوتی ہے ممکن ہے کہ حمل ٹھرجاۓتو بچہ کوڑھی ہو یا زوجین میں سےکوٸی ایسی سخت بیماری میں ملحق ہوجاۓ جس کا علاج قریب قریب نہ ممکن ہو اسکے علاوہ اور بھی نقصانات مہلکہ ہیں لہذا پہلی شب میں مرد کو چاہیۓ کہ بیوی کو پیار بھری باتیں کرے اورباتوں ہی کے دوران اس سے اسکی حالت پوچھ لے مثلا آپ نماز پڑھنےکی حالت میں ہو یا نہیں ؟ اور اگر شوہر نہ پوچھے تو بیوی بتانا لازم ہے کہ میں ایام حیض میں ہوں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

خادم التدریس جامعہ عربیہ فیض الرسول و امام جامع مسجد قصبہ رچھا ضلع بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ