Headlines
Loading...
شادی کی پہلی رات نماز کس طرح سے پڑھنی چاہیئے

شادی کی پہلی رات نماز کس طرح سے پڑھنی چاہیئے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی کی پہلی رات نماز کس طرح سے پڑھنی چاہیئے طریقہ بتائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام المستفی محمد شہروز عالم کلکتہ

       جواب

پہلی رات میں نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے دولھا دولہن دونوں کمرے میں جائیں اور تنہائی ہو تو بہتر یہ ہے کہ سب سے پہلے دولہن دولھا دونوں وضو کرلیں اور پھر جاء نماز یا کوئی پاک کپڑا بچھا کر دورکعت نماز نفل شکرانہ پڑھے اگر دولہن حیض کی حالت میں ہو تو نماز نہ پڑھے لیکن دولھا ضرور نماز پڑھے ۔نماز کی نیت اس طرح کرے نیت کی میں نے دورکعت نماز نفل شکرانہ کی واسطے اللہ تعالی کے منہ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لے پھر جس طرح دوسری نمازیں پڑھی جاتی ہے اسی طرح یہ نماز بھی پڑھے ۔ یعنی پہلے الحمد شریف پھر کوئی ایک سورت ملائے سائل کا نام (بحوالہ قرینئہ زندگی صفحہ نمبر 77) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ