سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں
جو رمضان شریف میں افطار کی دعا ہے وہ روزہ کھولنے کے بعد پڑھنی چاہیے یا روزہ کھولنے سے پہلے وہ دعا پڑھ کر افطار کرنا چاہیے جواب دے کر شکریہ کا موقع دے
المستفی محمد مبارک حسین رضوی بہرائچ شریف
جواب
دعا روزہ کھولنےکے بعد یعنی افطار کے بعد پڑھنا چاہیۓ
حدیث شریف میں ہے
عن معاذبن زھرة أنہ بلغہ أن النبی ﷺ کان إذا أفطر قال اللھم لک صمت وعلیٰ رزقک أفطرت
حضرت معاذ بن زھرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ
جب افطار فرمالیتے تو یہ دعا پڑھتے یاﷲ میں نے تیرےلیۓ روزہ رکھا اور تیرے رزق سےافطار کیا
سنن أبی داؤد ، کتاب الصیام ، صفحہ ٣٢٢
{مکتبہ زکریابک ڈپو}
اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ نے
دعاء بعد الافطار کے متعلق احادیث و اقوال فقہاء عظام و علماءکرام و خودکی تحقیق انیق کی روشنی میں ایک طویل بحث فرماٸی ہے جس کا جواب ھذا میں بیان کرنا ساٸل کو عالم فکر میں محو کرنا ہے!
آپ رضی اللہ عنہ نے یہی ثابت فرمایا ہے کہ دعا بعدافطار پڑھنا چاہیے کہ یہی افضل ہے
فتاویٰ رضویہ ، جلد١٠ ، ص ٦٤١
{رضافاٶنڈیشن لاہور}
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی
خادم التدریس جامعہ عربیہ فیض الرسول و امام جامع مسجد قصبہ رچھا ضلع بریلی شریف
غریب
جواب دیںحذف کریں