Headlines
Loading...
کیا جسکا کوئی پیر نہیں اسکا پیر شیطان ہے

کیا جسکا کوئی پیر نہیں اسکا پیر شیطان ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ جسکا کوئی پیر نہیں اسکا پیر شیطان ہے برائے مہربانی اس پر تھوڑا رہنمائی فرمائیں المستفی محمود انصاری واسعپور دھنباد

       جواب

فی السوال زکرکردہ قول
حضرت بایزید بسطامی رضی الله تعالٰی عنہ کا ہے مگر اس کا مطلب یہ ہے جو شخص راہ سلوک میں قدم رکھے اور اس کا کوئی پیر نہ ہو تو شیطان اس کو لے جا سکتا ہے یہ مطلب نہیں کہ جس کا کوئی پیر نہ ہو اس کا حشر شیطان کے ساتھ ہو گا

فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد جلد 02 صفحہ نمبر 242
بعض علماءکرام فرماتےہیں قول مذکور سےمراد امام شریعت ہے یعنی حضرت امام اعظم ابوحنیفہ و شافعی و مالک و حنبل رضی اللہ عنھم اجمعین یعنی مسلمان کو راہ ھدایت پانے کےان چاروں اٸمہ میں کسی ایک امام کواپناپیرتسلیم لازمی ہے یعنی کسی ایک کی تقلید کرنا پڑےگی! لہذا کوٸی بدمذہب ان سےہٹے اور خود راہ حق تلاشے تو وہ یقینا گمراہ ہوجاۓ گا اور ایسےشخص کاپیر بلاشبہ شیطان رجیم ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ